سچا ئی
سچائی ايک ايسی عاليمگر حقيقت ہے جسے تسليم کئے بغير انسان سکھ چين کا سانس نہيں لے سکتا- نبی اکرم صلی اللہ عيلہ وسلم نے اس بات کو نہايت جامعيت کے ساتھ يوں ارشاد فرمایا:۔
سچائی انسان کو ہر آفت سے محفوظ رکھتی ہے اور جھوٹ اسے ہلاک کر ڈالتا ہے
قرآن کريم ميں باری تعالی نے اپنے صادق القول کا ذکر فرمايا- اور اللہ سے سچی کس کی بات ہے
اسی طرح قرآن حکيم ميں انبياء کی اس صفت کا بطور خاص ذکر کيا گيا ہے کہ وہ راست گفتار تھے سچائی سر چشمہ اللہ کی ذات ہے تمام انبياء نے وہيں سے سچائی حاصل کی اور دنيا ميں پھيلائی اس سچا ئی سے انکار کرنے والا زندگی کے ہر معاملے ميں جھوٹ اور باطل کی پيروی کرتا ہے اور ہلاک ہو کر رہتا ہے اردو ميں ہم سچ کا لفظ محض گفتگو کے تعلق سے استعمال کرتے ہيں ليکن قرآن مجيد ميں اس کے مفہوم ميں قول کے ساتھ عمل اور خيال تک کی سچائی شامل ہے يعنی صادق وہ ہے جو نہ صرف زبان ہی سے سچ بولے بلکہ اس کے فکروعمل ميں بھی سچائی رچی بسی ہوـ
محمد شفيق


PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....