وزیراعظم شہباز شریف کےنام پیغام
عمران خان نے اپنے دورے حکومت میں پنشنر کی پنشن میں صرف 10 فیصد اور ملازمین کی تنخواؤں میں 25 فصد اضافہ کیا جو پنشنر کے ساتھ زیادتی کی گئی وزیراعظم شہباز شریف نے آتے ہی پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا یہ خوش آئین اقدام تھا۔
نواز شریف صاحب جب بھی وزیراعظم بنے انہوں نے پنشنر اور سرکاری ملازمین میں کوئی فرق نہیں رکھا میں اُمید کرتا ہوں کہ وزیراعظم شہباز شریف صاحب بھی کوئی فرق نہیں رکھیں گے اگر سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 50 فیصد اضافہ کریں گے تو پنشنر کی پنشن میں بھی 50 فیصد اضافہ کریں گے۔
جناب وزیراعظم شہبازشریف صاحب مہنگائی اتنی ہو چکی ہے کہ پینشنر، سرکاری ملازمین اور عوام بہت پرشیان ہیں زندگی گزارنا مشکل ہو چکی ہے ہر طبقہ آپکی طرف دیکھ رہا ہے انشاءاللہ آپ کے مشکل فیصلے پاکستان کو مظبوط بنائیں گے۔
مولخ محمد شفیق

.jpg)
PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....