کرپشن کا رونا دھونا
تحریک انصاف کو حکومت میں 03 سال ہونے کو ہیں انھوں نے صرف کرپشن کا رونا دھونا شروع رکھا ہوا ہے غریب مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے۔تنحواہ دار طبقے کی بھی چیخیں نکل رہی ہیں اور پنشنر بھی اپنے گھر کے اخراجات کو پورا نہیں کر پا رہے۔ ہر پندرہ دن کے بعد پٹرول کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی ہر چیز کی قیمت بڑہ جاتی ہے۔وزیراعظم صاحب کہتے ہیں مہنگا ئی کنٹرول میں ہے۔ اور اس پر قابو پا رہے ہیں۔
گیس اور بجلی میں اتنا اضافہ ہو چکا ہے کہ غریب اپنا بل ادا نہیں کر سکتا۔ اور کھانے پینے کی چیزیں نہیں خرید سکتا۔
میں وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ جس طرح آپ نے مینار پا کستا ن گیس اوربجلی کے بلوں کو آگ لگائی تھی اور لوگوں کو کہا تھا کہ بل جمع نہیں کروانے آج بھی آپ اعلان کریں کہ بلوں کو آگ لگا دو اور بل جمع نہ کرواو۔
وزیراعظم کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرنے سے کیا مہنگائی کم ہو جائے گی غریب کی پریشانی دور ہو جائے گی۔
{مولخ: محمد شفیق}


PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....