ADS

قیامت کی شانیاں 15




 قیامت کی شانیاں

قیامت کے روز حقوق کی ادائیگی نیکیوں کے ساتھ ہوگی۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی

 عیلہ وآلہ وسلم نے  فرمایا:- "جس نے کسی بھائی کی بے عزتی کی

 ہو یا کوئی اور ظلم کیا ہو اسے چاہیے وہ آج دنیا میں ہی اس

 سے معاف کروا لے اس دن کے آنے سے پہلےجس دن دینار

 ہوگا نہ درہم البتہ اگر اس کے پاس اتنی نیکیاں نہ ہوئیں تو

 "مظلوم کی برائیاں ظالم پر ڈال دی جائیں گی۔

{بخاری کی روایت ہے}

حضرت عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں

 نے نبی اکرم صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے:۔

 قیامت کے روز اللہ تعالی بندوں یا لوگوں کو فرمایا اکٹھا کرے گا"

 ننگے بدن، ننگے پاوں اور بہم کی حالت میں صحابہ اکرم رضی

 اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم بہم

-:کا کیا مطلب ہے آپ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا

 خالی ہاتھ" پھر اللہ تعالی انہیں پکارے گا جیسے دور والا بھی اسی"

 طرح سنے گا جس طرح قریب والا سنے گا۔ اللہ تعالی ارشاد

 فرمائیں گے:- میں ہوں بدلہ دلانے والا اور میں ہوں بادشاہ سنو

 اگر کسی جہنمی کے ذمہ کسی جنتی کا حق ہے تو وہ اس وقت

 تک جہنم میں نہیں جائے گاجب تک میں جنتی کو اس کا بدلہ نہ

 دلواوں اوراگر کسی جنتی کا حق کے ذمہ کسی جہنمی کا حق

 ہے تو وہ اس وقت تک جنت میں نہیں جائے گا جب تک میں

 جہنمی کو اس کا حق نہ دلوادوں حتی کہ اگر کسی نے کسی کو

 ناجائز تھپر مارا ہے تو اس کا بدلہ بھی دلواوں گا۔

{اسے احمد نے روایت کیا ہے}


{مولخ محمد شفیق}

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad