ADS

نواز شریف نااہل اور عمران خان اہل کیوں (ادارؤں میں تضاد کیوں)




سیاست اور ادارے

سیاست ایک جھوٹ کا پلندا ہے جیتنا آپ جھوٹ بولو گے اُتنا ہی آپ کا واقار بلند ہوگا جس طرح عمران خان نے امریکہ کے خط کا بیانیہ بنا کر عوام کو کیش کیا ہے اِس  کی کوئی نظیر نہیں ملتی اور ہر ادارے نے بھی جھوٹ کا ساتھ دیا یہ ایک منصوبہ تھا تاکہ نواز لیگ کی پارٹی کو پنجاب سے ختم کیا جا سکے اور نوجوان نسل نے بھی اِس بیانیے کو لیبک کہا لیکن حقائق اِس کے برعکس ہیں جب اِس کو اقتدار سے عدم اعتماد سے فارغ کیا گیا تو اِس نے کسی ادارے کو معاف نہیں کیا اور کھل کر الزام تراشی کی اور اداروں میں پُھوٹ ڈال دی اور ادارے تماشہ دیکھتے رہے کسی نے کوئی ایکشن نہیں لیا اور عوام کو بھی تقسیم کر دیا کیونکہ عوام کو حقائق کے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ صرف مولا جٹ والے کھڑاک زیادہ پسند کرتی ہے عمران خان کے علاوہ  مولا جٹ والے کھڑاک کوئی نہیں بول سکتا اِس کے علاوہ صحافی اور تجزیہ نگاروں نے بھی بھر پور ساتھ دیا شوشل میڈیا نے آسمان کی بلندیوں تک پنچا دیا اگر 04 سال کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو زیرو تھی جن لوگوں نے 2018 میں اِس کو پاکستان کی عوام پر مسلط کیا وہ پریشان ہوگے کہ یہ ہم نے کونسا ایسا گناہ کیا جس کی سزا پاکستان اور پاکستان کی عوام بگت رہی ہے پھر انہوں نے اِس سے جان چھوڑانے کی کوشش کی جان تو چھوٹ گئی لیکن یہ اُن کی تمام کمزوریوں کو جان چکاتھا اِس نے اداروں پر پریشر ڈالنا شروع کردیا کیونکہ اداروں کے اندر بھی کچھ اسیے عناصر تھے جو اِس کی بھر پور حمایت کر رہے تھے اور کر بھی رہے ہیں اِس کو حوصلہ ملتا گیا اور یہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں اِس کا بیانیہ چورن کی طرح فروخت ہونے لگا اور یہ سمجھ گیا کہ اب موقع  سے فائدہ اُٹھا کر دوبارہ  02 تھائی اکثریت سے وزیراعظم بن جاؤں گا پھر اِن کو دیکھوں گا اِب یہ ہر ادارے کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے ہرپولیس کے آفسر الیکشن کمشن عدلیہ اور فوج کو دھمکی دینا اِس کا معمول بن چکا ہے کوئی اِس کو پوچھنے والا نہیں 2014 کے دھرنے میں پاکستان کی تباہی شروع ہوئی اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے تھمنے کا نام نہیں لے رہا پاکستان کی عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے اور پاکستان کی معشیت تباہ ہوگئی ہے لیکن اِس ایک فردِ واحد کو الیکشن کی ضرورت ہے بے شک عوام مر جائے اور پاکستان تباہ ہوجائے اِس کو وزیراعظم بننا ہے یہ شخص پرویز الہی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اُس کو وزیراعلٰی بنا دیا کدھر گئی اِس کی تحریکِ انصاف اور کدھر گیا اِس کا اِصول یہ سب جھوٹ ہے اِس نے جھوٹ بول کر پاکستان کی نوجوان نسل کو گمراہ بھی کیا اور اُن کو گالی گلوچ بھی سکھائی یہ ہے نیا پاکستان اور یہ عمران خان کا پاکستان۔ ہماری اعلٰی عدلیہ نے صادق اور امین کا لقب تو دے دیا انہوں نے یہ نہیں سوچا کہ ہمارے نبی کریم ﷺ کے علاوہ کوئی صادق اور امین نہیں ہو سکتا اِب بھی وقت ہے اعلٰی عدلیہ اپنا حکم واپس لے جس طرح چیف جسٹس نے 25 جولائی 2022 کے فیصلے میں اپنی غلطی کو تسلیم کیا اِسی طرح یہ بھی غلطی کو تسلیم کریں اور اپنا حکم جاری کریں۔

فارن فنڈنگ کا فیصلہ ہو چکا ہے لیکن الیکشن کمیشن نہیں سنا رہا معلوم نہیں اُس کو کس کے کہنے پر روکا ہوا ہے عوام کو حقائق کا علم ہونا چاہیے تاکہ اس کی اصلیت کُھل کر سامنے آجائے کہ یہ کتنا جھوٹا اور مکار انسان ہے ہمارا معاشرہ بھی جھوٹ کو زیادہ اہمیت دیتا ہے۔

عدلیہ نے نواز شریف کو اقامہ پر نااہل قرار دے دیا لیکن عمران خان کو فارن  فنڈنگ پر اہل کیوں رکھا جارہا ہے الیکشن کمیشن کے پاس عمران خان کا ایک دستخط شدہ اشٹام پیپر جو اس بات کی گواہی دے گا کہ عمران خان کتنا صادق اور امین ہے وہ اشٹام پیپر عوام کے سامنے پیش کیا جائے عوام خود فیصلہ کرے گی کہ یہ کتنا جھوٹا اور سچا ہے کیونکہ ادارے اِس کا فیصلہ نہیں کر سکتے اگر عمران خان اہل ہو سکتا ہے تو نواز شریف کو بھی اہل کیا جائے۔

اِس وقت الیکشن کی ضرورت نہیں تمام پارٹیوں کو مل کر پاکستان کی معشیت کو مظبوط اور غریب عوام کو غربت سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

مولخ محمد شفیق

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad