ADS

عمران خان کی ھقیقی آزادی کھل کر سامنے آگئی


  حقیقی آزادی یہ ہے کہ لاہور میں پاکستان کا جھنڈا نیچے اور جگہ جگہ پر پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے کو اوپر لگا دیا  گیا عمران خان نے پاکستان کے جھنڈے کی بھی توہین کی ہے کیا چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں گے پاکستان کے نوجوانو اب تو جاگ جاؤ یہ پاکستان کے ساتھ کرنا کیا چاہتا ہے۔

پاکستان کے نوجوانو پاکستان کو آزاد ہوئے آج 75 سال ہوگئے ہیں مجھے سمجھ نہیں آرہی پاکستان تحریکِ انصاف  کے چئیرمین عمران خان کو کس ملک سے حقیقی آزادی چاہیے ہمارے ملک پر کس کی حکومت ہے جس کے حکم پر ہمارا ملک چل رہا ہے پاکستان کے نوجوانو آپ لوگوں کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے خدا کے لیےآج کے جلسے میں کوئی اتنی حمت کرے اور اِس سے پوچھے کیا آرمی عدلیہ پولیس اور پاکستان کے بیوروکریٹس سے آزادی چاہتے ہو۔

پاکستان کے آرمی اور پولیس آفسروں کو سرعام گالیاں دی جاتی ہیں عدلیہ کو گالیاں دی جاتی ہیں کیا ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں جلسوں میں کہا جاتا ہے ہماری حکومت آنے دو پھر دیکھو میں تمہارے ساتھ کیا کرتا ہوں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں پاکستان کے نوجوانو کل آپ بھی ان عہدوں پرآئیں گے آپ کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوگا جو صدیوں سے چلتا آرہا ہے اپنے آنے والے کل کے لیے سوچو یہ تو حکومت کرکے چلے جائیں گے ادارے قائم رہیں گے ان سے اداروں کی عزت کروائیں یہ فریضہ نوجوان نسل کا ہے نوجوانو ان کو 03 سال 8 ماہ کی حکومت میں حقیقی آزادی یاد کیوں نہیں آئی یہ ایک نیا بیانیہ ہے جس کی وجہ سے نوجوانو کو گمراہ کرکے ووٹ لینے ہیں اس کے بعد کوئی آپ کو پوچھے گا بھی نہیں جس طرح پہلے ہوا ہے۔

نوجوانو سعودی عرب میں جن پاکستانیو کو سزائیں ہوئیں ہیں  اُن کا کیا قصور تھا وہ بھی ان کی باتوں آگئے اپنی اور اپنے گھر والوں کی زندگی برباد کردی۔

اللہ تعالی ملک پاکستان اور افواج پاکستان کی خیر کرے۔

مولخ محمد شفیق

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad