قیامت کی نشانیاں نمبر 11
لوگ اپنی قبروں سے ننگے بدن، ننگے پاوں اور بے ختنہ اٹھیں گے۔
حضرت عاشہ رضی اللہ عنہ کہتی ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
فرماتے ہوئے سنا ہے:۔ "لوگ قیامت کے دن ننگے پاوں ننگے بدن اور ختنہ کے بغیر
اکٹھے کئے جائیں گے" میں نے کہا" اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا
سب مرد اور عورتیں ایک دوسرے کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:۔ "اے عاشہ وہ دن اس قدر سخت ہوگا کہ کسی کو ایک
" دوسرے کی طرف دیکھنے کا ہوش نہیں ہوگا۔
{اسے مسلم نے روایت کیا ہے}
-:اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا
سورہ سباء آیت نمبر 51
قبر سے نکلتے دو فرشتے انسان کو دبوچ کر اللہ تعالی کی عدالت میں لے کر آئیں گے۔
کاش تم دیکھ سکو جب لوگ گھبرائے پھر رہے ہوں گےاور کہیں"
" بچ کر نہ جا سکیں گے بلکہ قریب ہی سے پکڑ لئے جائیں گے۔
سورہ ق آیت نمبر 21
ہر آدمی اللہ کی عدالت میں حاضر ہو جائے گا اس حال میں کہ"
" اس کے ساتھ ہانکنے والا اور ایک گواہی دینے والا ہوگا۔
{مولخ : محمد شفیق}


PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....