ADS

قیامت کی نشانیاں نمبر8

 







قیامت کی نشانیاں

-:اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا

سورہ المنل آیت نمبر 87

لوگ اپنی قبروں سے شدید گھبراہٹ کی کیفیت میں اٹھے گے۔"

جس روز صور پھونکا جائے گا اس روز زمین اور آسمانوں کی

 ساری مخلوق گھبرا اٹھے گی سوائے اس کے جسے اللہ

 گھبراہٹ سے بچالے اور سارے لوگ بلا چون وچر اللہ کے

" حضور حاضر ہو جائیں گے۔

سورہ القمر آیت نمبر 6-8

لوگ اپنی قبروں سے اس تیزی سے اٹھیں گے جس تیزی سے ٹڈیاں فضا میں بکھرتی ہیں۔

جس دن پکارنے والا فرشتہ ایک ناگوار چیز کی طرف پکارے"

 گا تو لوگ اپنی قبروں سے بکھری ہوئی ٹڈیوں کی مانند اس حال

 میں اٹھیں گے کہ ان کی آنکھیں زلت ورسوائی کی وجہ سے

 جھکی ہوئی ہوں گی۔ لوگ پکارنے والے کی طرف دوڑیں گے

 "اور کہیں گے آج کا دن بڑا کٹھن ہے۔

سورہ ط‏ہ آیت نمبر 124-126

بعض لوگ اپنی قبروں سے اندھے بنا کر اٹھائے جائیں گے۔

جو شخص میری یاد سے منہ موڑے گا اس کی دنیا میں زندگی"

 تکلیف دہ ہوگی اور قیامت کے روز ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں

 گے وہ کہے گا اے میرے رب تو نے مجھے اندھا کرکے کیوں

 اٹھایا ہے میں تو دیکھنے والا تھا۔ ارشاد ہوگا جس طرح ہماری

 آیات تمہارے پاس آئیں اور تو نے انہیں بھلا دیا اسی طرح آج تو

 "بھی بھلا دیا جائے گا۔



{مولخ: محمد شفیق}





 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad