قیامت کی نشانیاں نمبر 10
سورج ،چاند، دیوی، دیوتاوں، بتوں، اور دیگر باطل معبودوں کی پوجا کرنے والے حشر میں اپنے معبودوں کے ساتھ اکٹھے ہوں گے۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم نے
-: فرمایا
قیامت کے روز لوگ اکٹھے کئے جائیں گے اور اللہ تعالی ارشاد فرمائیں گے جو جو"
جس کی عبادت کرتا تھا وہ اس کے پاس چلا جائے۔ لہذا ان میں بعض سورج کے پاس
چلے جائیں گے بعض چاند کے پاس چلے جائیں گے اور بعض اپنے اپنے باطل
معبودوں کے پاس چلے جائیں گے۔ یہ امت محمدیہ باقی رہ جائے گی ان میں منافق
بھی
ہوں گے اللہ تعالی ان کے پاس نئ صورت میں آئیں گےاور ارشاد فرمائیں گے میں
تمہارا رب ہوں وہ عرض کریں گے جب تک ہمارا پروردگار نہيں آتا ہم یہیں ٹھہریں
گے اور جب ہمارا رب آگیا ہم اسے پہچان لیں گے۔ پھر اللہ تعالی ان کے پاس پہلی
صورت میں جو مسلمانوں نے حشر میں دیکھی ہوگی آئیں گے اور ارشاد فرمایئں گے
میں تمہارا رب ہوں وہ عرض کریں گے ہاں آپ ہی ہمارے رب ہيں اللہ تعالی انہيں بلا
" لیں گے۔
{اسے بخاری نے روایت کیا ہے}
محمد شفیق


PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....