ADS

لیٹر گیٹ

لیٹر گیٹ                                   


 

عمران خان صاحب جب قومی سلامتی کمیٹی نے اپنے اعلامیہ میں واضع کر دیا ہے کہ کوئی شازش نہیں ہوئی تو آپ پاکستان کی نوجوان نسل کو اُکسا کر خانہ جنگی طرف کیوں لے کر جارہے ہیں آپ  مسلح  افواج کے سروس چیف پر یقین نہیں کرتے جو پاکستان کی بقاہ اور سالمیت کے ضامن ہیں کیا آپ پاکستان کے اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں یہ آپ اور کچھ صحافی حضرات کی بھول ہے کیونکہ ادارے ہمیشہ قائم رہتے ہیں جب بھی خاتمہ ہوا ہے وہ سیاست دان اور سیاست کا ہوا ہے۔

دوسری بات آپ نے اور آپ کی ٹیم نے پاکستان کے آئین کو پاؤں کے نیچے کچل کر رکھ دیا ہے اور آپ سپریم کورٹ سے مطالبہ کر رہے ہو کہ جوڈشیل کمشن بنائیں جس کے حکم کو پامال کر دیا جس کی وجہ سے رات کو عدالتیں کھولنی پڑی یہ آپ کے سوال کا جواب کہ عدالتیں رات کو کیوں کھلیں۔

پاکستان کی تاریخ میں آئین کی پہلی بار بالا دستی ہوئی جس پر تمام ادارے قائیم ہیں اُن کو مضبوط ہونے دیں اور ہم سب کو مل کر اُن کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن کی بات کرتے ہو کہ اُس کو مصطفی ہونا چاہیے آپ نے خود اُس  کوتعینات کیا اور اُس کی بہت تعریفیں کیں اورشیخ رشید نے بھی اُن کے گیت گائے وہ آج آپ کو بُرا کیوں لگنے لگا کیونکہ فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے والا ہے دودہ کا دودہ اور پانی کا پانی ہونے دیں تاکہ عوام کو علم ہو کہ آپ کتنے صادق اور آمین ہیں۔


مولخ محمد شفیق

 

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad