وفاقی بجٹ 2022/23
وزیراعظم نواز شریف صاحب کی حکومت میں جب بھی بجٹ پیش ہوا انہوں نے پینشنر کا خیال رکھا اور اُن کی پینشن میں ضرور اضافہ کیا یہ دوسری بار پینشنر کو نظر انداز کیا گیا ایک بار عمران خان نے اور دوسری بار شہباز شریف نے ہمیں بڑی اُمید تھی وزیراعظم شہباز شریف صاحب ایسا نہیں کریں گے بجٹ کی تقاریرختم ہونے کے بعد پینشنر کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔
پینشنرز زیادہ تر بوڑھے اور بیوہ ہوتی ہیں جن کا کوئی ذریعہ معایش نہیں ہوتا وہ صرف پینشن پر اپنا گھر چلاتے ہیں اِن لوگوں نے بھی پاکستان کے لیے بہت قربانیاں دی ہوتی ہیں حکومت کا فرض ہے اِن کی پینشن میں ضروراضافہ کرے تاکہ وہ بھی اپنے گھر کی ضروریات اور بجلی اور گیس کے بل آسانی سے ادا کرسکیں۔
میں وزیراعظم شہباز شریف صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے 15 فیصد پینشنر کی پینشن میں فوری اضافہ کیا جائے۔
مولخ محمد شفیق

.jpg)
PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....