ADS

پاکستان کی فوج کے جوانوں کو اُکسانا یہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے

فوج کو تقسیم کرنے کی کوشش



پاکستان کی فوج ایک تسبیح کے دانوں کی طرح ہے اِس کو کوئی مائی کا لال تقسیم نہیں کرسکا جس نے اس کو تقسیم کرنے کوشش کی وہ خود تقسیم ہوگیا لیکن ادارہ ہمیشہ منظم رہا۔

عمران خان، فواد چوہدری، فیصل جاوید، اسد عمر، وزیراعلٰی پرویز الہی اور تحریکِ انصاف کا ہر رہنما بیان دے چکا ہے کہ شہباز گل کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا تو پھر اُس کے لیے اتنی تڑپ کیوں ایسے لگتا ہے یہ لوگ اِس بیان میں برابر کے شریک ہیں حکومتِ پاکستان کو جے آئی ٹی بنانی چاہیے تاکہ دودہ کا دودہ اور پانی کا پانی ہوجائے ہر چیز کھل کر سامنے آجائے گی اور جو قصور وار ہوگا اُس کو قانون کے مطابق سزا ہو۔

پاکستانیو یہ وہ شہباز گل ہے جو فوج اور پولیس کو رندا پھیرا کرتا تھا جب اپنی باری آئی تو جٹاں دا پُتر نہ بن سکا پتہ نہیں کیا بن گیا۔

ہو سکتا ہے عمران خان سچ بول  کراور انصاف کا ساتھ دے کر مدینہ کی ریاست قائم کردیں پاکستان کے نوجوانوں یہ اب انصاف کا امتحان ہے کیونکہ یو ٹرن زیادہ دیر نہیں چلتے انسان ایک دن اللہ کی پکڑ میں ضرور آتا ہے۔

اگر شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا تو جن لوگوں نے جھوٹی خبریں پھیلائی ہیں اور عوام کو گمراہ اور فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے وہ پاکستان کے دشمن ہیں اُن کے خلاف جھوٹا پروپیگڈہ پھیلانے کے جرم میں کیس ہونا چاہیے یہ پاکستان کی عوام کو فوج کے خلاف کیا جارہا ہے اگر ان کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی تو حالات بہت خراب ہونگے۔

عمران خان کیا پاکستان کا شہنشاہ ہے جو ڈی آئی جی، آئی جی اور پاکستان  کی فوج  کے سربراہان اور عدلیہ کو دھمکی دے کیا یہ لوگ اس کے غلام ہیں جو دل میں چاہے بول دے اس طرح کی گفتگو سے معاشرے پروان نہیں چڑتے ملکوں میں انتشار کی فضا پھیلتی ہے اور ملک تباہ ہو جاتے ہیں ہمیں بھی تو سمجھائے کہ حقیقی آزادی کس سے چاہیے۔


مولخ محمد شفیق


 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad