ADS

پاکستان کے ساتھ تحریک انصاف کی بغاوت کھل کر سامنے آگئی



عوام کو اُکسانا اور اداروں میں بغاوت کروانا بہت بڑا جرم ہے

پاکستان آرمی ملکِ پاکستان کا اثاثہ اور سالمیت کی ضامن ہے  جس طرح شوشل میڈیا پر اور مختلف چینل پر آرمی کے خلاف   گفتگو یا مہم چلائی جارہی ہیں یہ پاکستان کے ساتھ بغاوت ہے اِس کو کوئی محب وطن پاکستانی قبول نہیں کرے گا عمران خان نے نوجوانوں کے ذہن میں بغاوت کا  جو بیج بو دیا ہے اُس کو نکالنے کے لیے پاکستان کے میڈیا اور اداروں کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اگر اِس کو نہ روکا گیا تو اِس کے نتائج پاکستان کے لیے اچھے نہیں ہونگے کچھ صحافیوں  انیکروں اور رئیٹارڈ آرمی آفسروں نے عمران خان  کو اُلٹی پٹی پر چڑھا دیا کہ تم عوام کو اور اداروں کے چھوٹے رنیک کے لوگوں کو اُکسا کر اُن کی لیڈر شپ کے سامنے کھڑا کردو وہ خود بخود آپ کے مطالبات مان لیں گے یہ ساراعمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے اِب ہماری حکومت اور حساس اداروں کو وقت ضائع کیے بغیر ایسے عناصر کا بندبست کرنا بڑا ضروری ہے جس طرح شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ہر ثبوت ہونے کے باوجود اُس کو اعلٰی عدلیہ  ضمانت پر رہا کر دے گی لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے جس نے جرم کیا ہے اُس کو سزا ملنی چاہیے اور انکوئری بھی ہو جن لوگوں نے پلان بنایا ہے اُن کو بھی گرفتار کیا جائے۔

اے آر وائی چینل پر تا حیات پابندی ہو نی چاہیے اور جو اینکر اِس چینل پر بیٹھ کر اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں اُن کو بھی گرفتار کیا جائے۔

کچھ انیکر اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عمران کا گراف اتنا ہائی ہو چکا ہے اب نیچے آنا مشکل ہے بلکل دورست کیونکہ اُس نے نوجوانوں کے ذہن فتنہ فساد انتشار اور گالی گلوچ سے بھر دئیے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا گراف نہیں گر سکتا اِس لیے نوجوانوں کو سیاست کے لیے نہیں اداروں کے خلاف استعمال کررہا ہے۔

تمام اداروں کے سربراہ کو اپنے عہدے چھوڑ  دینے چاہیے تاکہ عمران خان سب اداروں کا سربراہ بن جائے اور پاکستان کا ہر فیصلہ کرے کوئی اِس کو پوچھنے والا نہ ہو یہی اِس کی خواہش ہے۔

گھر کا سانپ پالا ہوا پورے گھر کو آج کاٹ رہا ہے۔

مولخ محمد شفیق



Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad