ADS

سپریم کورٹ کا فیصلہ الیکش 14 مئی کو ہوگا


سپریم کورٹ کا الیکشن کروانے کا فیصلہ پاکستان کی عوام کا نہیں ان کا اپنا فیصلہ ہے ان ججز کو چاہیے تھا کہ اس فیصلہ میں یہ بھی ذکرکر دیتے کہ تحریک انصاف الیکشن جیت چکی ہے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں۔ سپریم کورٹ کے ججز اگر غلط فیصلہ دیں تو اُن کو کوئی پوچھنے والا نہیں جس طرح بھٹو کو پھانسی دی کسی نے ان کو نہیں پوچھا کیا ان کا فیصلہ حرف آخر ہوتا ہے کوئی تو ادارہ ہو جو اِن کا بھی احتساب کرے۔جو پیسے الیکشن پر لگانے ہیں وہ عوام کی فلاح کے لیے خرچ کئے جائیں کیا کسی جج نے  یہ الفاظ  لکھے ہیں۔ پاکستان کی عوام کو اس وقت الیکشن نہیں روٹی چاہیے جب پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک ہوں تو الیکشن ضرور ہونا چاہیے 

اگر اُن ججز ، جرنیلوں اور سیاست دانوں کا احتساب کر لیا جاتا جنہوں نے پاکستان کے ساتھ کہلواڑ کیا تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا آج بھی اگر قانون سب کے لیے ایک جیسا ہوجائے تو پاکستان کی سمت درست ہو سکتی ہے جس طریقے سے نوجوان نسل کو عمران خان نے ہر ادارے کے سامنے لا کھڑا کیا ہے اس طرح ملک اور قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔

سپریم  کورٹ کے جتنے بھی چیف جسٹیس اور آرمی چیف آئے اُنہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرکے اپنے ادارے کی ساکھ  اور  ملکِ پاکستان کو نقصان پہنچایا ۔

ابھی نئی بحث چھڑ چکی ہے کہ جسٹیس قاضی فائز عیسٰی کو پارلیمیٹ نہیں جانا چاہیے تھا کیوں نہیں جانا چاہیے تھا کیا پارلیمینٹ انڈیا  کی ہے یا قاضی فائز عیسٰی انڈیا کے ہیں ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں ایک ہونا پڑے گا تب پاکستان ترقی کرے گا جس  طرح عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو تقسیم کیا اس سے پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہے اور جتنی ریلکس عدلیہ کی طرف سے عمران کو دی گئی ہے آج تک کسی کو نہیں ملی یہ پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے۔ ایک غریب انصاف کی کیا تو قعہ  رکھے گا اگر کوئی ایک پاکستانی شہری 1000 ایک ہزار  کا لشکر لے کر کسی بھی عدالت چلا جائے تو کیا اُس کو عمران خان کی طرح ریلیف ملے گا یہ عدالتوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔

اِب اعلٰی عدلیہ کو مضبوط ہونا ہوگا سیاست سے باہر نکلنا ہوگا امیر اور غریب کو ایک پی ترازو میں تولنا ہوگا بے شک وہ جنرل ہو جج ہو سیاست دان یا عام شہری ہو تب نظامِ عدل قائم ہو گا۔ جسٹیس قاضی فائز عیسٰی صاحب سے بڑی اُمیدیں ہیں اور جنرل عاصم منیر صاحب سے انشاءاللہ۔ یہ پاکستان کو دلدل سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

محمد شفیق 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad