ADS

پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن 09 مئی 2023 کا واقعہ


09 مئی 2023 کو جس طرح کور کمانڈر لا ہور، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا اور شہدا کی بے حرمتی کی گئی یہ نا قابلِ معافی جُرم ہے اس کی معافی نہیں ہونی چاہیے پاکستان تحریکِ انصاف پر تا حیات پابندی ہو اور جن لوگوں نے یہ دہشت گردی کی ہے یا جس نے کروائی ہے اُن کے ثبوت واضع ہیں ان عناصر کو آرمی ایکٹ کے تحت سخت سزا ہونی چاہیے جس طرح چیف جسٹیس عمر عطا بندیال نے روایت ڈالی ہے ملزم کو تحفظ دے کر یہ پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن جائے گا شخصیت کو نہیں دیکھنا چاہیے تھا پاکستان کے وقار کی بات تھی ادارہ جیسا بھی ہو لیکن احترام کی لکیر کو کراس نہیں کرنا چاہیے تھا۔ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر پارٹی لیڈر کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا لیکن انہوں نے دہشت گردی کا راستہ نہ خود اختیار کیا اور نہ کارکنان کو اُکسایا جیل بھی کاٹی لیکن اسیے حالات پیدا نہیں کئیے۔ اگر ان کو معاف کر دیا گیا تو آنے والے دنوں میں یہ کسی ادارے کو نہیں چھوڑیں گے بے شک عدلیہ کیوں نہ ہوآج کوئی بھی محترم جج اِن کے خلاف فیصلہ دے کر دیکھ لے اِس گروہ کا ردِ عمل کھل کر سامنے آجائے گا۔
میں پاکستان کے نوجوانوں  کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کی یہ سیاسی پارٹیاں آتی جاتی رہتی ہیں آپ اپنا آنے والا مستقبل اور ماں باپ کی اُمیدوں پرپانی مت ڈالو اور پاکستان کے اداروں کا احترام اور اُن کی تنصیبات کی حفاظت کرو  ہو سکتا ہے کل آپ میں سے کوئی ایک کسی ادارے کا سربراہ ہو۔ پاکستان آرمی ہماری آن شان اور ملکِ پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے ہمیں اِس پر فخر کرنا ہے اور پوری دنیا میں نام روشن کرنا ہے۔
ادارے کے کسی سربراہ کوعمران  خان کا یقین نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ جھوٹا اور مکار انسان ہے۔ اِس نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا ہے اور اِس سے پوچھا جائے حقیقی آزادی کس سے چاہیے جس طرح اِس نے پاکستان کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے ایسا تو د شمن بھی نہیں کرتا اِس نے  لوگوں کے بچوں کی زندگیوں کو اپنے مفاد کی خاطر تباہ کر دیا ہے۔

میں کوئی صحافی نہیں پاکستان کا شہری ہوں یہ میرے دل کی آواز ہے۔

مولخ محمد شفیق



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad