ADS

پنشنرز کے ساتھ حکومت کی زیادتی (بجٹ 2023 اور 2024)




بجٹ 2023 اور 2024

نواز شریف کی حکومت میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پنشنرز سے زیادتی ہو ئی ہو انہوں نے جب بھی تنخواہ اور پنشن بڑھائی سب کی برابر کی بنیاد پر بڑھائی لیکن انہوں نے تفریق نہیں رکھی یہ پہلی بار شہباز شریف نے تفریق ڈالی ہے ان کو معلوم نہیں تھا کہ پنشنرز کیسے زندگی گذار رہے ہیں اُن کے کیا وسائل ہونگے کیا پنشنرز مہنگائی کی چکی میں نہیں پیس رہے وہ اپنے گھر کا کیسے کیچن چلاتے ہیں۔

نواز شریف صاحب سے میں سوال کرتا ہوں کہ کیا پنشنرز نے اپنے ملک کے لیے کو ئی قربانی نہیں دی ہوتی پنشنرز اپنی جوانی ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے وقف کر دیتا ہے جب اُس کو سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے تو حکومتیں اُن کو کیوں بوجھ سمجھنا شروع کردیتی ہیں کیا ماں باپ بوڑھا ہوجائے تو کیا اُولاد اُن کی دیکھ بھال کرنا چھوڑ دیتی ہے اس بار حکومت نے پنشنرز کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔

 سرکاری ملازمین کے اور بھی بہت سے الاونسز ہوتے ہیں  پنشنرز کی تو صرف پنشن ہوتی ہے اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی  تنخواہ میں بھی تو پچھلے سال 05 ایڈھاک ضم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے اُن کی تنخواہ میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ 

 پنشنرز کے لیے یوٹلیٹی  اور میڈیکل سٹور الگ بنائے  ہیں جدھر سے وہ سستی چیزیں اور دوائیاں خریدے گا یہ تو بتا دیں ایک 14 گریڈ کا ملازم اُس کی تنخواہ میں 30000 کا اضافہ  ہو اور اُسی گریڈ کا پنشنر جس کی پنشن میں صرف 11000 ہزار کا اضافہ ہو یہ کہاں کا انصاف ہے

جس طرح تنخواہ 1 گریڈ سے 16 تک 35 فیصد بڑھائی ہے اسی طرح پنشنرز کی بھی  پنشن گریڈ 1 سے 16 تک 35 فیصد بڑھائی جائے اور 17 سے 22 گریڈ کی پنشن میں5۔17 فیصد اضافہ کیا جائے۔

نواز شریف صاحب اور مریم نوازصاحبہ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس پر نظر ثانی  کرتے ہوئے شہباز شریف صا حب کو کہیں کہ پنشنرز کی پنشن گریڈ 1 سے 16 تک 35 فیصد بڑھائیں تاکہ تفریق ختم ہو۔

مو لخ محمد شفیق

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad