قیامت کی ہولناکیاں
3قیامت کی نشانی نمبر
قیامت کا دن بچوں کو بوڑھا کر دے گا۔
-:اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا
سورہ المزل آیت نمبر17-18
اگر تم نے رسول اللہ صلی اللہ عیلہ وآلہ وسلم کا انکار کیا تو اس"
دن کی سختی سے کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے
جس کی ہولناکی سے آسمان پھٹ جائے گا یہ اللہ کا وعدہ ہے جو
" پورا ہو کر رہے گا۔
قیامت کی نشانی نمبر4
لوگوں کے دل پلٹ جائیں گے۔
-:اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا
سورہ النور آیت نمبر37
ہدایت یافتہ لوگ وہ ہیں جنہیں تجارت اور خریدو فروخت اللہ کی"
یاد سے اقامت صلاۃ سے اور اداء زکاۃ سے غافل نہیں کرتی
اور وہ اس دن سے ہر وقت ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل الٹے
" جائیں گے اور دیدے پتھرا جائیں گے۔
قیامت کی نشانی نمبر 5
آنکھیں پھٹ جائیں گی۔
-:اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا
سورہ الانبیاء آیت نمبر97
جب سچا وعدہ پورا ہونے کا وقت آپہنچے گا تو کافروں کی"
آنکھیں یکا یک پھٹ جائیں گی اور وہ کہیں گےہائے ہماری کم
بختی ہم اس چیز کی طرف سےغفلت ميں پڑے ہوئے تھے بلکہ
" خطا کار تھے۔
مولخ}:- محمد شفیق


PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....