ADS

قیامت کی نشانیاں 13


13قیامت کی نشانیاں 

قیامت کے روز اللہ تعالی تمام مظلوموں کو ظالموں سے بدلہ دلوائیں گے۔

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں جب سمندر کے رستہ

 ہجرت کرنے والے یعنی مہاجرین حبشہ رسول اللہ صلی اللہ عیلہ

 وآلہ وسلم کی خدمت میں واپس پلٹے تو آپ صلی اللہ عیلہ وآلہ

 وسلم نے ایک روز ان سے ارشاد فرمایا۔ "تم نے سر زمین حبشہ

 میں جو عجیب و غریب باتیں دیکھی ہیں وہ مجھے بتاو مہاجرین

 میں سے ایک نوجوان نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ صلی عیلہ

 وآلہ وسلم کیوں نہیں ميں ایک واقع سناتا ہوں ایک روز ہم لوگ

 بیٹھے ہوئے تھے ہمارے سامنے ایک بڑھیا کے کندھوں پرایک نوجوان نے ہاتھ

 رکھا اور اسے دھکا دیا جس سے وہ گھٹنوں کے بل زمین پر گر

 پڑی اور اس کا گھڑا ٹوٹ گیا جب اٹھی تو نوجوان کی طرف

 منہ کر کے کہنے لگی اے دھوکے باز تمہیں اس حرکت کا انجام

 جلدی معلوم ہو جائے گا۔ جب اللہ تعالی کرسی عدالت پر جلوہ

 افروز ہوں گے اگلے اور پحپھلے سارے لوگ جمع ہوں گے اور لوگوں

 کے اعمال کی گواہی ان کے ہاتھ اور پاوں دیں گے اس روز 

 میرے اور تمہارے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا یہ سن کر

 رسول اللہ صلی عیلہ وآلہ وسلم نے فرمایا:- "بڑھیا نے سچ کہا

 بالکل سچ کہا اللہ تعالی ایسی قوم کو کیسے پاک کریں گے جس

" میں کمزوروں کا بدلہ طاقت سے نہ لیا جائے۔

{اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے}


{مو لخ  : محمد شفیق}

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad