پاکستانی سیاست کی موجودہ صورتحال
پاکستان کی صورت حال کو سیاسی پارٹیوں نے بڑے نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے یہ تصادم پاکستان کے حق اور کسی بھی پارٹی کے لیے ٹھیک نہیں اس میں پاکستان اور عوام کا نقصان ہوگا۔ تمام پارٹیوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔
پاکستان کی اعلی عدلیہ کو اور آرمی کے سربراہان کو فیصلہ کرنا ہوگاکہ ان کے جلسوں کو منسوخ کرائے تاکہ انتشار کی فظا نہ بنے جس میں پاکستان کا نقصان نہ ہو۔
ہمارے ملک کے معاشی حالات بہت خراب ہیں اور عوام پہلے ہی مہنگائی کی چاکی میں پیس رہے ہیں لکین حکمرانوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں۔
آئین نے جو طریقے کار واضع کیا ہے اس کے مطابق ہر کام مکمل ہونا چاہیے اگر حکومت جیت جاتی ہے تو اپوزیشن کو صبر کا مظہارہ کرنا چاہیے اور اگر اپوزیشن جیت جاتی ہے تو حکومت کو صبر کا مظہارہ کرنا چاہیے۔
اگر کوئی بھی نقصان ہوتا ہے کسی بھی پارٹی سے توہم سب پاکستانی اور مسلمان ہیں زرہ سوچیے۔
پاکستان کی کوئی ایسی پارٹی نہیں جس میں انتشار پرست لوگ نہ ہوں پارٹی کے لیڈران کو سوچنا چاہیے جیسے کہ شیخ رشید اور فواد چوہدری صاحب ان کے علاوہ اور بھی وزیروں نے عمران خان کو اس جگہ تک لا کھڑا کیا ہے۔
سندھ میں گورنر راج کس بنیاد پر لگ سکتا ہےاس سے عمران کو سمجھ جانا چاہیے کہ کون اس کا وفادار ہے۔
پاکستان کو باہر سے کو ئی خطرہ نہیں یہ تاریخ گواہ ہے جب بھی کوئی خطرہ ہوا ہے اندر سے ہوا ہے۔ مسلمان بے وقوف ہیں جو دوسرے ملکوں کہنے پر اپنے ہی بھائیوں کا خون بہاتے ہیں۔ آج کافر کیوں کامیاب ہے کیونکہ مسلمانوں میں پھوٹ ڈال کر خود تماشا دیکھتا ہے۔
پاکستانی بھائیو اب ہم کو سمجھ جانا چاہیے اور ہم سب کو تمام اختلافات بھولا کر ایک ہونے کی ضرورت ہے اگر ہم سب ایک ہو جائیں گے تو پاکستان خوشحال ملک بن جائے گا۔
مولخ محمد شفیق

PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....