ADS

ضمیر فروشی



 ضمیر فروشی



اگر ہم پاکستان کی تاریخ کو اُٹھا کر دیکھیں  توہر دور میں ضمیر فروشی ہوئی ہےکسی نے روکنے کی کوشش نہیں کی۔ عمران خان کو بھی اللہ سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ اس نے بھی جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر میں لوگوں کو لا کر ان کے ضمیر ٖخریدے۔

مجھے لگتا ہے کہ اب عمران خان کا بھی ضمیر جاگ چکا ہے۔  اس کو تمام پارٹیوں کے ساتھ مل کر پارلیمنٹ کے زریعے ایک ایسا قانون بنانا چاہیے کہ آئندہ کوئی بھی اپنا ضمیر فروخت نہ  کرے اس کے اوپر تا حیات پابندی لگا دی جائے اور نہ کسی عدالت میں رجوع کرسکے۔ 

پارٹی پولیسی کوئی قانون نہیں اس لیے ہر بار لوگ اپنی وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں۔

عمران خان صاحب یہ آپ کو سب معلوم ہے کہ پارٹیاں کیسے ٹوٹتی ہیں اور کیسے بنتی ہیں لکین پھر بھی آپ  نے وہ ہی پریکٹیس کی ۔ جن ایم این ایز کو اور ان کے بچوں کو دہمکیاں دے رہے ہو ان لوگوں نے کئی بار وفاداریاں تبدیل کیں۔

عمران خان صاحب پاکستان کے نوجوانوں کو غنڈہ گردی کی طرف لے کر جارہے ہو یہ پاکستان اور آنے والی نسلوں کے ۔ لیے ٹھیک نہیں زرہ سوچئیے۔

عوام مہنگائی کی چاکی میں پیس رہی ہے اور آپ سب اپنے معفاد کے لیے عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ مہربانی کرکے بازار جاکر چیزوں کے ریٹ کا پتہ کریں۔


مولخ محمد شفیق

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad