تحریک انصاف کی اقتدار کی جنگ
پاکستان کی عوام 27 مارچ 2022 کو عمران خان کو پوچھے کہ نواز شریف اور اُس کا پورا خاندان جھوٹا اس کے علاوہ زرداری کا خاندان بھی ٹھیک نہیں کیونکہ وہ خریدوفروخت کرتے ہیں لیکن آپ اپنی خوبیاں بیان کر دیں جس سے عوام مطمئن ہوجائے کہ آپ نے جھوٹ نہیں بولا ہر کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔ عوام کو ہر سیاست دان نے اپنے معفاد کے لیے استمعال کیا۔
عمران خان صاحب آپ نے 04 سال کرپشن کی نذر کر دیئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا اب پاکستان کے مسلمانوں کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہو آپ کس کے ایجنڈے پر چل رہے ہو۔ خدا کے لیے پاکستان کی عوام پر ترس کھاؤ۔
عمران خان اب نئے بیانیے امربالمعروف سے پاکستان کی عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے پہلے عوام سے وعدے کئے کہ جب میں حکومت میں آؤں گا تو پاکستان میں مہنگائی ختم ہوجائے گی عدل کا بول بالا ہو ہوگا لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ اس کو پہلے پاکستان کے حالات ٹھیک کر نے چاہیے تھے پھر اُن تمام کرپٹ عناصر کو جیل میں ڈالتا یہ کرنے سے پاکستان کی عوام سب پارٹیوں کو بھول جاتی صرف پاکستان میں تحریک انصاف ہوتی۔ عمران خان کے جو چاروں طرف لوگ ہیں کچھ نکال کر باقی سب کرپٹ ہیں اِن لوگوں کا کب صفایہ ہو گا۔ اگر اپنی پارٹی سے صفایہ نہیں کرے گا بے شک 50 سال بھی حکومت کرلے پاکستان کا نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔
عمران خان کے جو اتحادی ہیں اُن کے ماضی کو یہ نہیں جانتا کیا عوام اِن کے بارے نہیں جانتی پاکستانی عوام جلسوں میں صرف اِن کی اچھی گفتگو سننے جاتی کیونکہ وہاں اسلام کی تعلیم ملتی ہے اِن لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی نوجوان نسل خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔
یو ٹیوب پر ہر کوئی عمران خان کے جلسوں کی تعریفیں کرتا جارہا ہے کہ وہ گلیاں بہت اچھی نکال سکتا اور اُس کا ۔جلسہ اتنا بڑا تھا جو کبھی ہم نے نہیں دیکھا۔ جس جگہ پر تماشا ہوتا ہے وہاں لوگ بہت آتے ہیں۔
مولخ محمد شفیق


PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....