ADS

قانون کی آئین شکنی

قانون کی آئین شکنی



پاکستان میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں ہمارے ملک میں 75 سال سے  قانون کے ساتھ کھیلا گیا جو بھی حکومت آئی اُس نے پاکستان کے قانون کو بڑا بے دردی سے اپنے پاؤں کے نیچے مسل دیا لیکن کسی کی ہمت نہیں ہوئی کہ ایسے لوگوں کو عبرت ناک سزا دے تاکہ آئندہ کسی کی ہمت نہ ہو کہ ایسا کرے۔ آج عمران خان نے جو قانون توڑا ہے وہ عوام کو کیا انصاف دے گا اب عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ ساری جنگ کرسی کو بچانے کے لیے تھی جتنے بھی بڑے لوگ ہیں قانون اِن کا ہے اگر کوئی غریب غلطی سے موٹر سائیکل غلط پارک کردے تو اُس کے اُوپر ہر قانون لاگو ہو جاتا ہے اگر کوئی ملک کا سربراہ  یا کوئی بھی ادارہ  بڑی  سے بڑی قانون شکنی کرے تو اُس کو کوئی پوچھنے والا نہیں کیونکہ پاکستان کا قانون اُس کے گھر کی جاگیر ہے۔

پاکستان نہ مدینہ کی ریاست اور نہ نیا پاکستان بن سکتا ہے بے شک عمران خان کو 50 سال حکومت دے دو جو انسان قانون کی خود پاس داری نہیں کرے گا وہ عوام کو راہ راست پر کیسے لائے گا۔ آج جو ہوا ہے نوجوان اِس سے کیا سیکھیں گے۔ جوٹیم  کا کپتان میدان چھوڑ کر بھاگ جائے وہ عوام کی خدمت کیا کرے گا۔

عمران خان نے عوام کو بہت سے لالی پاپ دیئے اب عوام اِس کے جانسے میں نہ آئے۔

میں اپنی پاکستانی عوام اور نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں ایک بار اپنے وؤٹ کا  حق اپنے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کے صدقے تحریک لیبک کو دو مجھے اُمید ہے کہ سعد رضوی پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کرے گا۔ اب پاکستان کی کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں  جو عوام کے مسائل  حل کرے یا اُس پراعتبار  کیا جا سکے۔ اگر سعد رضوی عوام سے غداری کرے گا تو اُس نے اپنے آقا نبی کریم ﷺ  کےساتھ غداری کی یہ میرے دل کی آواز ہے انشاءاللہ پاکستان کے حالات ضرور بدلیں گے۔

مولخ محمد شفیق 

 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad