ہماری سپریم کورٹ نے عمران خان کو صادق اور امین کا لقب دیا ہے پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمارے نبی کریم ﷺ کے علاوہ کوئی صادق اور امین ہو نہیں سکتا اگرعمران خان میں صادق اور امین کی خوبیاں ہیں تو اِن سوالوں کے جواب پاکستان کی عوام کو دے سپریم کورٹ سے اپیل ہے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
عمران خان اگر صادق اور امین ہے تو عوام کو بتاؤ اِس وقت آپ کی پارٹی میں دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر کتنے لوٹے آئے ہوئے ہیں اُن کا ذکربھی تو اپنی تقاریر میں کر دو۔
عوام کو بتاؤ کہ آپ کی پارٹی میں کتنے کرپٹ ہیں۔
عوام کو بتاؤ کہ جہاد کس کے خلاف کرنا چاہتے ہو۔
عوام کو بتاؤ فوج اور عدلیہ کو بدنام کیوں کرنا چاہتے ہو۔
عوام کو بتاؤ پاکستان کی سالمیت کو کیوں تباہ کرنا چاتے ہو۔
عوام کو بتاؤ پاکستان کا وقار کیوں خراب کرنا چاہتے ہو۔
عوام کو بتاؤ کہ اپنی 04 سالہ حکومت میں اِن چوروں کو سزا کیون نہ دلوا سکے۔
عوام کو بتاؤ کہ نواز شریف کو باہر کیوں جانے دیا۔
عوام کو بتاؤ کہ آپ کے بیٹے پاکستان کیوں نہیں رہتے۔
عوام کو بتاؤ کہ اپنے 04 سالہ حکومت میں پاکستان کو ریاستِ مدینہ کیوں نہ بنا سکے۔
عوام کو بتاؤ حقیقی آزادی کس سے حاصل کرنا چاہتے ہو۔
عوام کو بتاؤ کہ سازش کا پتہ 06 ماہ ،ایک سال پہلے یا مراسلہ آنے کے بعد چلا۔
عوام کو بتاؤ کہ میں صرف الیکشن کے لیے کر رہا ہوں۔
عوام کو بتاؤ کہ آبی نندن کو انڈیا کے حوالے کیوں کیا۔
عوام کو بتاؤ کہ 2018 کا الیکشن کیسے جیتا۔
عوام کو بتاؤ ایم کیو ایم سے اتحاد کیوں کیا۔
عوام کو بتاؤ ق لیگ سے اتحاد کیوں کیا۔
عوام کو بتاؤ کہ پرویز الہی پنجاب کا ڈاکو ہے یا کہ نہیں۔
عوام کو بتاؤ پرویز الہی کو وزیر اعلٰی کیوں بنانا چاہتے ہو وہ تو پنجاب کا بہت بڑا ڈاکو ہے۔
عوام کو بتاؤ کہ مہنگائی کس کی وجہ سے آئی۔
فساد اور فتنہ کی سیاست کیوں کرنا چاہتے ہو۔
عوام کو بتاؤ کہ آرمی چیف کون ہونا چاہیے جو صرف تیری بات مانے۔
عوام کو بتاؤ کہ چیف جسٹیس کون ہونا چاہیے جو تیرے حق میں فیصلہ دے۔
عوام کو بتاؤ کہ چیف الیکشن کمیشنر کون ہونا چاہیے جو آپ کو الیکشن میں دو تھائی اکثریت سے جتوائے۔
عوام کو بتاؤ کہ ہر ادارہ میرے کنٹرول میں ہو وہ صرف میری بات سنے۔
عوام کو بتاؤ کہ پاکستان کے کسی ادارے پر مجھے اعتماد نہیں صرف میں ہی محب وطن ہوں باقی سب چور ڈاکو کرپٹ اور غدار ہیں۔
عوام کو بتاؤ کہ صدر پاکستان عارف علوی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے کیوں ملے۔
عوام کو بتاؤ امریکی سفیر کو پاکستان سے کیوں نہیں نکالا کیونکہ امریکہ نے آپ کے خلاف سازش کی تھی۔
عوام کو بتاؤ کہ میں نے آپ کو 2018 میں بھی بے وقوف بنایا تھا اِب بھی بنا رہا ہوں۔
مولخ محمد شفیق


PEASE ADD THE COMMENT WHICH HAS MEANING.AND DESCRIBE YOUR CHARACTER.....